Font by Mehr Nastaliq Web

ایماں کی حرارت ہے الفت ابو طالب کی

سید حب دار قائمؔ

ایماں کی حرارت ہے الفت ابو طالب کی

سید حب دار قائمؔ

MORE BYسید حب دار قائمؔ

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت ابو طالب (مکہ-سعودی عرب)

    ایماں کی حرارت ہے الفت ابو طالب کی

    قرآن سے ظاہر ہے عظمت ابو طالب کی

    احمد کو کھلایا ہے سینے سے لگایا ہے

    دنیا بھلا کیا جانے شوکت ابو طالب کی

    اک سمت رسالت ہے اک سمت ولایت ہے

    تقسیم خدا نے کی نکہت ابو طالب کی

    یہ چاند حسیں جیسے روشن ہے ستاروں میں

    ایسے ہی زمیں پر ہے طلعت ابو طالب کی

    سرکار کی الفت میں کرتے تھے رقم مدحت

    آقا نے سنی ہو گی مدحت ابو طالب کی

    جو عقد کیا جاری سرکار نے احمد کا

    اس عقد سے زندہ ہے عظمت ابو طالب کی

    احسان کیے اس نے اسلام کی عظمت پر

    پھر کیسے کوئی بھولے خدمت ابوطالب کی

    خالق ابوطالب کے ہاتھوں کو کہے اپنے

    قرآں میں یہ دیکھی ہے حرمت ابو طالب کا

    حبدارؔ زمانے کا انکار نہیں لیکن

    ہر ایک سے بڑھ کر ہے رفعت ابو طالب کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے