اُن پہ لکھنا شِعار ہے میرا
ان پہ لکھنا شِعار ہے میرا
دل یہ مدحت نگار ہے میرا
جب سے الفت عطا ہوئی ان کی
عاشقوں میں شمار ہے میرا
روتا رہتا ہوں انکی فرقت میں
ان کے غم میں قرار ہے میرا
نارِ دوزخ جلائے گی کیسے
حامی حیدر کرار ہے میرا
ان کی مدحت کا دل میں نغمہ ہے
دل یہ حسنِ بہار ہے میرا
عشقِ حیدر میں سولی پہ لٹکا
دل یہ میثم طمار ہے میرا
جب سے قائمؔ نظر ہے احمد کی
روح میں بھی خمار ہے میرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.