Font by Mehr Nastaliq Web

خیالوں میں ان کا گزر ہوگیا ہے

سید حب دار قائمؔ

خیالوں میں ان کا گزر ہوگیا ہے

سید حب دار قائمؔ

MORE BYسید حب دار قائمؔ

    خیالوں میں ان کا گزر ہوگیا ہے

    مری مدحتوں میں اثر ہوگیا ہے

    درودِ نبی سے کیا دل کو روشن

    مرا دل بھی مثلِ قمر ہوگیا ہے

    یہی خلد کا راستہ ہے یقیناً

    مدینے کی جانب سفر ہوگیا ہے

    سعادت ملی ہے یہ مجھ کو خدا سے

    سدا نعت لکھنا ہنر ہوگیا ہے

    کڑی دھوپ میں جب پکارا ہے ان کو

    مرا سوچنا بھی شجر ہوگیا ہے

    یہ عشقِ نبی جب سے اترا ہے دل میں

    مرے دل کا روشن نگر ہوگیا ہے

    یہ حبدار قائمؔ نبی کا ہے خادم

    جبھی تو یہ مثلِ سحر ہوگیا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے