تیری ہر اک ادا علی اکبر
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی اکبر (کربلا-عراق)
تیری ہر اک ادا علی اکبر
صورتِ مصطفیٰ علی اکبر
کربلا میں تو جان پر کھیلا
تو ملی ہے بقا علی اکبر
حسنِ بے مثل ہے ترا چہرہ
ایسا ہے باصفا علی اکبر
برچھی لگنے سے نورِ چشمِ پدر
نہ رہا مجتبیٰ علی اکبر
چیخ نکلی رباب کی بیٹا
جب زمیں پر گرا علی اکبر
ابنِ حیدر کا حوصلہ کیسا
جو سہا غم جدا علی اکبر
ابنِ حیدر بھی دیکھ کر روئے
پھر کہا تھا مرا علی اکبر
صورتِ مصطفیٰ کو جی بھر کے
دیکھنے دے ذرا علی اکبر
تیرے جانے سے بابا پر دلبر
غم کا طوفاں چلا علی اکبر
کیسے نکلے گا تیرے سینے سے
برچھی کا پھل بڑا علی اکبر
ابنِ حیدر نے پھر کہا رب سے
لے مرے کبریا علی اکبر
قائمِؔ بے نوا نے رو رو کر
ذکر تیرا سنا علی اکبر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.