Font by Mehr Nastaliq Web

زمیں پہ رب نے اتارا حسین ابن علی

سید حب دار قائمؔ

زمیں پہ رب نے اتارا حسین ابن علی

سید حب دار قائمؔ

MORE BYسید حب دار قائمؔ

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)

    زمیں پہ رب نے اتارا حسین ابن علی

    فرازِ عرش کا تارا حسین ابن علی

    نبی کے شانے نہ تھکتے سوار کر کے جسے

    وہ رب کے نور کا دھارا حسین ابن علی

    علی ولی کی ولایت کا رکھنا سارے بھرم

    بچا کے دین پکارا حسین ابن علی

    یہ کس نے آلِ نبی کو بھلا دیا ایسے

    کہ کربلا میں اتارا حسین ابن علی

    لبِ فرات نہ پانی پلا سکا جس کو

    وہ تشنہ لب ہے ہمارا حسین ابن علی

    مماثلت ہے زبان و بیاں میں نانا سے

    ہے تن بدن میں بھی سارا حسین ابن علی

    یہ دین و دنیا سمندر سے ہیں بہت گہرے

    مگر ہے ان کا کنارا حسین ابن علی

    وہ جس نے موت کو دے دی شکست کربل میں

    نبی کا وہ ہے دلارا حسین ابن علی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے