ہر دکھ یزیدیوں سے اٹھایا حسین نے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)
ہر دکھ یزیدیوں سے اٹھایا حسین نے
پھر یوں ہوا کہ سر کو کٹایا حسین نے
جو دین کو لگایا تھا فاسق یزید نے
اسلام کا وہ گھاؤ مٹایا حسین نے
مذہب ستم گروں سے بچانے کے واسطے
ہر درد و غم گلے سے لگایا حسین نے
عمرہ میں حج کو بدلا تو خضریٰ کو دیکھ کر
اشکوں کا اک خزانہ لٹایا حسین نے
سہہ کر ستمگروں کا ہر اک وار جان پر
ان کو نہ بد دعا سے ڈرایا حسین نے
نیزے پہ سر چڑھایا تھا خولی لعین نے
قرآن پھر بھی سب کو سنایا حسین نے
جس کے لیے ملا تھا نہ پانی فرات سے
اصغر کا وہ دہن بھی دکھایا حسین نے
دینِ خدا رسول جو قائمؔ ہے آج تک
اس کے لیے ہے خون بہایا حسین نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.