Font by Mehr Nastaliq Web

علی تحریرِ نوری ہے علی مذکورِ مولیٰ ہے

سید حب دار قائمؔ

علی تحریرِ نوری ہے علی مذکورِ مولیٰ ہے

سید حب دار قائمؔ

MORE BYسید حب دار قائمؔ

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)

    علی تحریرِ نوری ہے علی مذکورِ مولیٰ ہے

    علی نازِ ولایت ہے علی دستورِ مولیٰ ہے

    خدا کے واسطے سویا نبی اکرم کے بستر پر

    اجل کا خوف نہ آیا علی تیمورِ مولیٰ ہے

    دکھایا مصطفیٰ نے جو غدیرِ خم پہ شوکت سے

    علی مہ رو دوعالم کا علی مہ نورِ مولیٰ ہے

    علی قرآن کی زینت علی ہے جانِ رحمت بھی

    سدا قرآں کے حرفوں میں علی مسطورِ مولیٰ ہے

    جہاں مشکل کوئی کہہ دے کہ لا حق اس کو مشکل ہے

    وہاں مشکل کشائی کے لیے ما مورِ مولیٰ ہے

    لسان اللہ ہے وجہہ اللہ وہ عین اللہ حدیثوں میں

    تو میں کہہ دوں حقیقت میں علی موفورِ مولیٰ ہے

    علی نے خود بتایا ہے یہی نہج البلاغہ میں

    صحیفوں میں رقم ہے تو علی مشکورِ مولیٰ ہے

    حدیثِ مصطفیٰ سے یہ ہوا مجھ پر عیاں قائمؔ

    کہ اک تارے کے مسکن سے علی مکسورِ مولیٰ ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے