حمد بے حد شکر بےحد ذات ربّ العالمیں
حمد بے حد شکر بےحد ذات ربّ العالمیں
کس زباں سے ہوادا جب اس کا پایاں کچھ نہیں
شاہ کا گرچہ پتا تم ڈھونڈتے ہو اے فقیرؔ
چشم دل سے دیکھو درسینہ ہائے عارفیں
چاہئے اب وصف شاہ انبیاء و مرسلیں
مالک ارض وسماں و مالکِ عرشِ بریں
وصف جس شہہ کا کرے خود خالقِ کون ومکاں
کیا لکھے اس کو فقیرؔ بے نوائے کمتریں
- کتاب : اردو ادب کی تاریخ میں نالندہ ضلع کی خدمات (Pg. 58)
- Author : ڈاکٹر عشرت آرا سلطانہ
- مطبع : عفیف آفسیٹ پرنٹرس، دہلی۔6 (2010)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.