سلطانِ جہاں ان کے سوا کوئی نہیں ہے
سلطانِ جہاں ان کے سوا کوئی نہیں ہے
اللہ کے بعد ان سے بڑا کوئی نہیں ہے
بیمار کو جو کر دے شفایاب دہن سے
دے پائے جو ان جیسی دوا کوئی نہیں ہے
محبوبِ خدا میں ہوں کڑی ره کا مسافر
اک تیرے سوا راہنما کوئی نہیں ہے
آمد پہ مرے آقا کے مہکی ہیں فضائیں
اس طرح ہوا جلوہ نما کوئی نہیں ہے
امت کی بقا کے لیے جو اشک بہائے
ان جیسا یہاں محوِ دعا کوئی نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.