تیرا نام وارث پاک ہے کوئی حال تجھ سے چھپا نہیں
تیرا نام وارث پاک ہے کوئی حال تجھ سے چھپا نہیں
میری زندگی بھی سنوار دے تو تیرے اختیار میں کیا نہیں
یہ حرم یہ دیر یہ میکدے یہ عدو یہ غیر ہیں سب تیرے
تیرے عشق کا دو مقام ہے جہاں کوئی تجھ سے جدا نہیں
ہے مقام صبر و رضا تیرا تو خدا کا اور ہے خدا تیرا
تیرے پاس کوئی دعا نہیں تیرے لب پہ کوئی گلہ نہیں
تو سراپا نور ہی نور ہے تو ہر ایک عیب سے دور ہے
تو قسم خدا کی خدا نہیں تو مگر خدا سے جدا نہیں
تو وجودِ حسن کی جان ہے تو کمالِ عشق کی شان ہے
تو ازل سے ہے یونہی جلوہ گر تیری ذات ذاتِ غنا نہیں
یہ دعا ہے ساجد وارثی تیرے در پہ سانس لے آخری
اسے رکھنا اپنا بنا کے تو اسے کرنا خود سے جدا نہیں
- کتاب : سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعراء کرام (Pg. 151)
- Author : ڈاکٹر کبیر الدین وارثی
- مطبع : ارم پنٹرس، دریاپور، پٹنہ (2018)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.