اس محسن عالم کی عطا سب کے لیے ہے
اس محسن عالم کی عطا سب کے لیے ہے
خورشیدِ رسالت کی ضیا سب کے لیے ہے
وہ بدرِ حرا، ماہ صفا سب کے لیے ہے
وہ نور ہدیٰ قبلہ نما سب کے لیے ہے
کونین میں وہ ایک ہی رہبر ہے کہ جس کی
تابانیٔ نقشِ کفِ پا سب کے لیے ہے
سب جن و ملک، حور و بشر سائلِ در ہیں
اک بابِ کرم ہے کہ کشا سب کے لیے ہے
- کتاب : سیدنا (Pg. 169)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.