دین و دنیا میں ہمارا تو سہارا تو ہے
دین و دنیا میں ہمارا تو سہارا تو ہے
اور اوروں کو مبارک ہو، ہمارا تو ہے
گلشنِ ہشت میں دیکھوں کہ سرِ عرشِ بریں
ہر جگہ جانِ جہاں انجمنِ آرا تو ہے
معتبر تیری اطاعت سے قلم رو دل کی
جان سے مال سے، اولاد سے پیارا تو ہے
کسی سیارے کی گردش میری تقدیر نہیں
میری قسمت کا درخشندہ ستارہ تو ہے
ظلمتِ فکر میں بھٹکے ہوئے انساں کے لیے
از ازل کعبہ ابد نور کا تارہ تو ہے
بات چل نکلے تو پھر دور نکل جاتی ہے
مختصر یہ کہ دو عالم کا سہارا تو ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.