زیست یخ بستہ تھی تاریک نہاں خانوں میں
زیست یخ بستہ تھی تاریک نہاں خانوں میں
اک کرن پھوٹی اجالا ہوا ایوانوں میں
زہر آلود فضائیں تھیں نمو سے عاری
آپ آئے تو بہار آگئی ویرانوں میں
خلوتِ غارِ حرا سے جو شعاعیں پھوٹیں
ظلمتیں چھپ گئیں گھبرا کے صنم خانوں میں
آپ کی ذات سے جو عظمتیں وابستہ ہیں
زندگی میں کہیں دیکھی ہیں نہ افسانوں میں
جن کی تکبیر سے تھم جائے زمانے کا خرام
کس نے پیدا کیے وہ لوگ حدی خوانوں میں
کس نے اللہ سے ٹوٹا ہوا رشتہ جوڑا
ان سا محسن نہ فرشتوں میں نہ انسانوں میں
پرسشِ حشر قیامت تھی پہ للہ الحمد
مل گیا نام مرا آپ کے پروانوں میں
صاحبِ شانِ رفعنا لک ذکرک، انظر
میں بھی ہوں آپ کے بے نام ثنا خوانوں میں
- کتاب : سیدنا (Pg. 81)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.