جب وہ چاند نہ ابھرا تھا
جب وہ چاند نہ ابھرا تھا
کتنا گھور اندھیرا تھا
پورن ماشی کا چندا
پہلی رات کا لگتا تھا
صبح کے چڑھتے سورج پر
شام کا دھوکا ہوتا تھا
راہیں کتنی ویراں تھیں
جیون کتنا سونا تھا
آنکھیں جاگتی رہتی تھیں
پر دل سویا سویا تھا
دریا طوفاں طوفاں تھے
ساحل دریا دریا تھا
پنچھی گاتے تھے لیکن
شاخوں پر سناٹا تھا
رم جھم برکھا ہوتی تھی
پھر بھی انساں پیاسا تھا
- کتاب : سیدنا (Pg. 90)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.