Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دل کو شیدائے جمالِ رخِ زیبا کرلیں

سید سلیم گیلانی

دل کو شیدائے جمالِ رخِ زیبا کرلیں

سید سلیم گیلانی

MORE BYسید سلیم گیلانی

    دل کو شیدائے جمالِ رخِ زیبا کرلیں

    ذہن کو وقفِ نیاز شہِ والا کر لیں

    فکر میں ذکر پیمبر سے اجالا کر لیں

    روحِ پژمردہ کو تسلیم سے زندہ کر لیں

    رب کعبہ کی قسم دہر میں کچھ بھی نہ رہے

    آپ کی ذاتِ گرامی کو جو منہا کر لیں

    ہم نے لاکھوں کے مقدر یہاں بنتے دیکھے

    کیسے تقدیر کے لکھے پہ بھروسا کر لیں

    پھر ترے طوقِ غلامی کو سجا کر نکلیں

    پھر اسی عہدِ اطاعت کا اعادہ کر لیں

    لفظ محدود ہیں اور حسن ترا لا محدود

    ذرے خورشید کا کس طرح احاطہ کر لیں

    ایک اک نقشِ مبارک ہے دلوں میں روشن

    ہر گھڑی سامنے ہیں لاکھ وہ پردہ کر لیں

    ایک دو پل کی جو ہے عمرِ گریزاں باقی

    یہی دو پل ترے کوچے میں ٹھکانہ کر لیں

    مأخذ :
    • کتاب : سیدنا (Pg. 128)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے