Font by Mehr Nastaliq Web

عزیزو آؤ شہِ دوسرا کی بات کریں

سید وجیہ السیما عرفانی

عزیزو آؤ شہِ دوسرا کی بات کریں

سید وجیہ السیما عرفانی

MORE BYسید وجیہ السیما عرفانی

    عزیزو آؤ شہِ دوسرا کی بات کریں

    درود پڑھ کے رسولِ خدا کی بات کریں

    وہ جانِ جاں، وہی جانانِ جانِ عالم ہیں

    انہی کی یاد میں، اُن کی ثنا کی بات کریں

    کرم کا معنی مطلق، وہ رحم کا عنواں

    انہی کے لطف، انہی کی عطا کی بات کریں

    حضور آیۂ رحمت، حضور مرکزِ دیں

    کمالِ حضرتِ خیرالوریٰ کی بات کریں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے