والیٔ کون و مکاں اب آئیے آ جائیے
والیٔ کون و مکاں اب آئیے آ جائیے
بادشاہ دو جہاں اب آئیے آ جائیے
مائلِ آہ و فغاں ہے دیر سے انسانیت
اے امین و پاسباں اب آئیے آ جائیے
دل ترستے ہیں کہیں سے معرفت کی مئے ملے
ساقیٔ بزمِ مغاں اب آئیے آ جائیے
بھول بیٹھے ہیں تبسمؔ ہم صراط مستقیم
ہادیٔ گوہر فشاں اب آئیے آ جائیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.