حد کوئی ہو نہیں سکتی کہ میں کتنا چاہوں
حد کوئی ہو نہیں سکتی کہ میں کتنا چاہوں
کوئی چاہت نہ رہے میں تجھے اتنا چاہوں
ایک اللہ کے سوا کوئی نہ ہو مجھ سے سِوا
ساری دنیا سے سوا میں تجھے تنہا چاہوں
اور تڑپے ہے نظر اور میں جتنا چاہوں
اور بڑھتی ہے خلش اور میں جتنا چاہوں
زندگی تیری اطاعت سے عبارت ہو جائے
تیری خاطر ہی جیوں تجھ پہ ہی مرنا چاہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.