Font by Mehr Nastaliq Web

خدا ترس ہیں پارسا ہیں علی

تابش مہدی

خدا ترس ہیں پارسا ہیں علی

تابش مہدی

MORE BYتابش مہدی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)

    خدا ترس ہیں پارسا ہیں علی

    بس اک پیکرِ اتقا ہیں علی

    سکونِ دلِ مصطفیٰ ہیں علی

    حبیب حبیب خدا ہیں علی

    پڑھی ان کی سیرت تو مجھ پر کھلا

    شریعت کا اک آئنا ہیں علی

    انہیں دنیا داری سے کیا واسطہ

    علم دارِ دینِ ہدیٰ ہیں علی

    شریعت طریقت ہے سب کچھ یہاں

    سراپائے رشد و ہدیٰ ہیں علی

    یہاں این و آں کا نہیں کوئی فرق

    ہر اک گھر کا روشن دیا ہیں علی

    محبت ہے بس زندگی کا مشن

    مکمل خلوص و وفا ہیں علی

    شجاعت دلیری کا پیکر ہیں وہ

    حقیقت میں شیرِ خدا ہیں علی

    مرا گھر منور ہے اس نام سے

    مرے گھر میں جلوہ نما ہیں علی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے