Font by Mehr Nastaliq Web

نازش کونین فخر زندگی ہیں فاطمہ

تابش مہدی

نازش کونین فخر زندگی ہیں فاطمہ

تابش مہدی

MORE BYتابش مہدی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت فاطمہ زہرا (مدینہ-سعودی عرب)

    نازش کونین فخر زندگی ہیں فاطمہ

    تاجدارِ انبیا کی لاڈلی ہیں فاطمہ

    مادرِ حسنین کی صورت میں عالم کے لیے

    شاہ راہِ زندگی کی روشنی ہیں فاطمہ

    جن کو آقا نے دیا خاتونِ جنت کا لقب

    ہاں وہی ہیں ہاں وہی ہیں ہاں وہی ہیں فاطمہ

    ہے ہماری سوچ سے آگے بہت ان کا مقام

    یہ شرف کچھ کم نہیں بنتِ نبی ہیں فاطمہ

    ان سے راضی ہے خدا اور ان سے آقا بھی ہیں خوش

    ہر دلِ مؤمن میں بھی بیٹھی ہوئی ہیں فاطمہ

    زوجۂ شیرِ خدا ہیں بات اتنی ہی نہیں

    مؤمنو! شہزادی فردوس بھی ہیں فاطمہ

    حضرتِ صدیق کی فاروق کی عثمان کی

    قدردانِ خدمتِ اسلام بھی ہیں فاطمہ

    فاطمہ زہرا کا ہر اسوہ ہے جز و ایمان کا

    تابشِؔ مہدی! متاعِ آگہی ہیں فاطمہ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے