جب حرا سے چلی آخری روشنی
ہر طرف پھیلتی ہی گئی روشنی
کیوں کسی روشنی کی کرے جستجو
جس کو حاصل ہے قرآن کی روشنی
آپ شمس الضحیٰ آپ بدرالدجیٰ
آپ نے سارے عالم کو دی روشنی
سرورِ انبیا کا یہ احسان ہے
نوعِ انساں کو بھی مل گئی روشنی
ایک امی لقب کا یہ اعجاز ہے
آدمی پا گیا علم کی روشنی
کیا مقدر ہے صدیق و فاروق کا
ہے میسر انہیں دائمی روشنی
نعت سرکار میں گنگناتا رہا
ہر طرف میرے گھر میں رہی روشنی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.