متاعِ ارض و سما لاالہٰ الا اللہ
دکھی دلوں کی صدا لاالٰہ الا اللہ
فروغِ مہر و وفا لاالا اللہ
چراغِ غارِ حرا لاالٰہ الا اللہ
وہ غارِ ثور کی تاریک و پُر خطر شب میں
چراغِ حق کی ضیا لا الٰہ الا اللہ
مجھے یقین ہے شیطان رو پڑا ہوگا
جو مصطفیٰ سے سنا لاالہٰ الا اللہ
خدا نے ان کو چنا تھا قیامِ دیں کے لیے
اسی لیے تو کہا لاالہٰ الا اللہ
جہاں پہ اہل ہوا و ہوس کا میلا ہو
کہے گا کون بھلا لا الٰہ الا اللہ
جہاں کو رشک ہے صدیق کے مقدر پر
انہی سے آگے چلا لا الہٰ الا اللہ
تمہاری شان نرالی ہے حضرتِ فاروق
کہ ہو عطائے خدا لا الہٰ الا اللہ
غنی کا مرتبہ ہر ایک کو نہیں ملتا
بہ حسنِ ظرف ملا لا الٰہ الا اللہ
علیِ مرتضیٰ داماد و عم زادِ رسول
وہی ہیں شیرِ خدا لا الٰہ الا اللہ
نواسگانِ نبی کا مقام کیا کہنا
زباں پہ ان کی رہا لا الہٰ الا اللہ
دعا ہے مجھ کو بھی تبلیغ دیں کی ہو توفیق
رہے زباں پہ سدا لا الہٰ الا اللہ
- کتاب : Kalam of Tabish Mahdi (Pg. 37)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.