روشن روشن آپ کی سیرت اجلا اجلا آپ کا نام
روشن روشن آپ کی سیرت اجلا اجلا آپ کا نام
سارے جہاں میں گونج رہا ہے شاہِ مدینہ آپ کا نام
ہر محفل میں ہر مجلس میں آپ کا چرچہ آپ کا نام
میرے آقا کتنا حسیں ہے کتنا پیارا آپ کا نام
میں نے اپنے خردسنوں سے جب بھی پوچھا آپ کا نام
تتلی زباں سے برجستہ ہر اک نے بتایا آپ کا نام
احمد اور محمد دونوں نام میں یہ بھی خوبی ہے
دونوں ہونٹ ملے ہیں اس کے جس نے پکارا آپ کا نام
سنگ زنوں کو راحت بخشی دشمنِ جاں کو دی ہے اماں
ہے تاریخ میں سب سے نرالا سب سے انوکھا آپ کا نام
بدر و احد میں غارِ حرا میں غارِ ثور میں دیکھا ہے
مدنی آقا آپ کا رتبہ آپ کا جلوہ آپ کا نام
ٹوٹی چٹائی جس کا بستر نان جویں ہو جس کی غذا
کون ہے ایسا افسر و حاکم آپ ہیں آقا آپ کا نام
مجھ کو عجب تسکین ملی ہے مجھ پہ عجب فیضان ہوا
فرط الم میں جب بھی میں نے ہونٹ پہ رکھا آپ کا نام
سارے ہی اصحاب پیمبر رشد و ہدیٰ کے تارے ہیں
ان سے بڑھی ہے دین کی عظمت ان سے چمکا آپ کا نام
کتنا مبارک خواب تھا یہ بھی طفل سنی کا تابشؔ کی
اس نے لکھا دیکھا تھا فلک پر آپ کا کلمہ آپ کا نام
- کتاب : Kalam of Tabish Mahdi (Pg. 41)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.