محبوب خدا کے پیارے ہیں صدیق و عمر عثمان و علی
دلچسپ معلومات
مناقب در شان خلفائے راشدین۔
محبوب خدا کے پیارے ہیں صدیق و عمر عثمان و علی
جنت کی بشارت والے ہیں صدیق و عمر عثمان و علی
اسلام کو عظمت بخشی ہے توقیر بڑھائی ایماں کی
افلاک ہدیٰ کے تارے ہیں صدیق و عمر عثمان و علی
سر کار نے جو کچھ فرمایا دنیا کو وہ کرکے دکھلایا
کردار و عمل کے سچے ہیں صدیق و عمر عثمان و علی
توقیر صحابہ ایماں کا اک جز ہے یہ میرا ایماں ہے
مؤمن کے دلوں میں رہتے ہیں صدیق و عمر عثمان و علی
غزوات و سرایا ہوں یا ہو اعلان کسی قربانی کا
ہر سمت تمہارے جلوے ہیں صدیق و عمر عثمان و علی
ہم نے جو پڑھی سیرت ان کی بے ساختہ نکلا یہ منہ سے
بس کنزِ نبی کے ہیرے ہیں صدیق و عمر عثمان وعلی
کیسی بھی چلے دنیا کی ہوا کیسا بھی ہو رنگ زمانے کا
ہم آپ کے آپ ہمارے ہیں صدیق و عمر عثمان وعلی
ہم مسلک وسلک کیا جانیں کیا ہم کو سیاست سے مطلب
ہم کو تو بس اچھے لگتے ہیں صدیق و عمر عثمان و علی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.