یہ سند ہم کو ملی ہے احمدِ ذیشان سے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت ابو بکر صدیق (مدینہ-سعودی عرب)
یہ سند ہم کو ملی ہے احمدِ ذیشان سے
انبیا کے بعد وہ افضل ہیں ہر انسان سے
ظلمتوں میں وہ بھٹک جائے یہ ممکن ہی نہیں
جس کا دل روشن ہے ذکرِ جامعِ قرآن سے
مرتبہ دانِ نبی صدیق سے بڑھ کر ہے کون
کون آقا پر فدا تھا مال و زر سے جان سے
زندگی دنیا کے مال و زر سے خالی تھی مگر
حضرت صدیق مالا مال تھے ایمان سے
حضرت صدیق جن کا اک لقب ہے یار غار
ان سے ہر مؤمن کو الفت ہے زیادہ جان سے
ثبت ہے تاریخ میں صدیق کی سعیِ زکوٰۃ
عہد ہ بر آہو نہیں سکتے ہم اس احسان سے
ثور میں تھا کون آقا کی حفاظت کے لیے
اس حقیقت کا پتا چل جائے گا قرآن سے
حضرتِ صدیق کی عظمت کا جو قائل نہیں
بالیقیں اس کا ہے رشتہ جان لو شیطان سے
حضرت صدیق اکبر سے کبھی رکھیو نہ کد
ورنہ ہو جاؤ گے خارج دین کے ایون سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.