اللہ اللہ یہ سعادت اور یہ رتبا عمر
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت عمر فاروق (مدینہ-سعودی عرب)
اللہ اللہ یہ سعادت اور یہ رتبا عمر
بعد رحلت بھی ملا ہے پہلوئے آقا عمر
جس میں شامل آپ ہو جاتے ہیں باطل کے خلاف
اور ہی ہوتا ہے کچھ اُس جنگ کا نقشا عمر
بدر خیبر اور احزاب و احد میں بارہا
آنکھوں والوں نے ہے دیکھا آپ کا جلوا عمر
آپ سے پہلے نمازیں چھپ کے ہوتی تھیں مگر
آپ نے آکر بجایا دین کا ڈنکا عمر
میں کسی بھی اِزم سے مرعوب ہوسکتا نہیں
میرے ذہن و دل پہ ہے بس آپ کا قبضا عمر
آگیا جب بے کسوں کی خیر خواہی کا سوال
اس دکھی انسانیت نے آپ کو دیکھا عمر
ہیں زمانے کی نظر میں اک مثالی حکمراں
حکمرانی آپ کی بے داغ بے دھبا عمر
آپ کی سیرت کی تھوڑی چھوٹ جس پر پڑ گئی
اس سے تھرانے لگے ہیں قیصر و کسریٰ عمر
قتل کی نیت سے آئے تھے وہ آقا کی طرف
لے کے نکلے ہیں وہاں سے خلد کا مژدا عمر
آپ ہی کے نام پر رکھتا ہوں میں بچوں کا نام
نام لیوا آپ کا ہے میرا ہر بچا عمر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.