Font by Mehr Nastaliq Web

یار ختم المرسلیں عثمان ہیں

تابش مہدی

یار ختم المرسلیں عثمان ہیں

تابش مہدی

MORE BYتابش مہدی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت عثمان غنی (مدینہ-سعودی عرب)

    یار ختم المرسلیں عثمان ہیں

    دین کے دستِ یمیں عثمان ہیں

    دین کی امداد و خدمت کے سبب

    صاحبِ خلدِ بریں عثمان ہیں

    چاہِ رُومہ نے بتایا ہے ہمیں

    نصرتِ دینِ مبیں عثمان ہیں

    مصطفیٰ کو کہیے خاتم دین کا

    اس کے تابندہ نگیں عثمان ہیں

    بیعت رضواں سے ثابت ہوگیا

    کتنے آقا سے قریں عثمان ہیں

    سیرتِ عثماں سے چلتا ہے پتا

    ہیں جہاں آقا وہیں عثمان ہیں

    منفرد عالم میں ہے ان کی حیا

    حلم کا پیکر حسیں عثمان ہیں

    مصطفیٰ نے دیں انہیں دو بیٹیاں

    کتنے سیرت کے حسیں عثمان ہیں

    دوست دشمن ہر کسی کے واسطے

    مہرباں خندہ جبیں عثمان ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے