Font by Mehr Nastaliq Web

دل میں ہے تیری عظمت لب پر ہے نام تیرا

تابش مہدی

دل میں ہے تیری عظمت لب پر ہے نام تیرا

تابش مہدی

MORE BYتابش مہدی

    دل میں ہے تیری عظمت لب پر ہے نام تیرا

    تجھ سا نہیں ہے کوئی یکتا مقام تیرا

    انسان جن فرشتے دریا پہاڑ جنگل

    سب اپنی اپنی لے میں لیتے ہیں نام تیرا

    تیری ہے حکمرانی ارض و سما پہ مولیٰ

    تو خالق جہاں ہے عالم تمام تیرا

    ہر برگ ہر شجر میں پوشیدہ تیری قدرت

    سارے جہاں میں ہے جاری نظام تیرا

    بڑھ جائے چاہے جتنا بونا ہی وہ رہے گا

    کس طرح دیکھ پائے انسان بام تیرا

    ممکن نہیں ہے خامی کاری گری میں تیری

    قدرت ہے تیری کامل ہر کام تام تیرا

    تیری بلندیوں کا ادراک ہو رہا ہے

    زیرِ مطالعہ ہے جب سے کلام تیرا

    تجھ کو ادھر اُدھر کیوں میں ڈھونڈنے کو نکلوں

    رہتا ہے مؤمنوں کے دل میں قیام تیرا

    مسلم ہوں یا کہ ہندو عیسائی ہو کہ سکھ ہوں

    دل میں بشر بشر کے ہے احترام تیرا

    تیرا ہی نام لب پر رہتا ہے ہر کسی کے

    کام آنا ہر کسی کے تیرا ہے کام تیرا

    ہم ایسے عاصیوں کو توفیق دے الٰہی

    پہنچائیں جاکے گھر گھر ہم بھی پیام تیرا

    پھرتا رہا مگن وہ وحدت کے گلشنوں میں

    جس نے بھی پی لیا اک بار جام تیرا

    مأخذ :
    • کتاب : Kalam of Tabish Mahdi (Pg. 29)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے