Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تڑپ رہا ہے بہت دل مرا غریب_نواز

شاہ اکبر داناپوری

تڑپ رہا ہے بہت دل مرا غریب_نواز

شاہ اکبر داناپوری

MORE BYشاہ اکبر داناپوری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین حسن چشتی (اجمیر۔راجستھان)

    تڑپ رہا ہے بہت دل مرا غریب نواز

    بلائیے مجھے پھر جلد یا غریب نواز

    ادھر بھی گوش توجہ ہو یا غریب نواز

    غریبوں کی بھی سنو التجا غریب نواز

    غریب ہم ہیں غریبوں کے آپ آقا ہیں

    ہمارا ہاتھ ہے پھیلا ہوا غریب نواز

    تمہارے پاس تو سب کچھ ہے بادشاہ ہو تم

    مجھے ہو فقر کی دولت عطا غریب نواز

    نگاہ فیض کا کب سے امیدوار ہوں میں

    ادھر بھی دیکھیے بہر خدا غریب نواز

    ہے فیصلہ مری قسمت کا آپ کے ہاتھوں

    سنا دو حکم اخیر اب تو یا غریب نواز

    حضور اب مری تقدیر کی گرہ کھولیں

    لقب ہے آپ کا عقدہ کشا غریب نواز

    عجیب شہر ہے اجمیر ہے یہ دار الخیر

    تمہیں نے اس کو یہ رتبہ دیا غریب نواز

    سوائے آپ کے اب ہم غریب جائیں کہاں

    لقب تو آپ کو حق نے دیا غریب نواز

    بیان کرنے کی حاجت نہیں حضور مجھے

    عیاں ہے آپ پہ سب حال یا غریب نواز

    کمال مضطر و ششدر ہے آپ کا اکبرؔ

    بلائیے اسے اب جلد یا غریب نواز

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے