فرش پہ مسند_نشیں ہو یا محمدؐ مصطفیٰ
فرش پہ مسند نشیں ہو یا محمدؐ مصطفیٰ
تم سر عرش بریں ہو یا محمدؐ مصطفیٰ
بزم عالم میں تمہاری ہر طرف ہیں رونقیں
لا مکاں میں بھی مکیں ہو یا محمدؐ مصطفیٰ
دل میں رہ کے بھی نظر آتے نہیں ہو آنکھ سے
کس طرح پردہ نشیں ہو یا محمدؐ مصطفیٰ
ہم گنہ گاروں کو بس ہے رحمتوں کا آسرا
رحمت اللعالمیں ہو یا محمدؐ مصطفیٰ
آرزو یہ ہے میری کے آپ کا ہو وہ قدم
میرے دل کی یہ زمیں ہو یا محمدؐ مصطفیٰ
صاحب لولاک بھی ہو قاسم نعمت بھی ہو
اور شہ دنیا و دیں ہو یا محمدؐ مصطفیٰ
آپ کو دیکھے بنا پڑھتے ہیں کلمہ آپ کا
قبلۂ اہل یقین ہو یا محمدؐ مصطفیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.