ہو بیاں کیسے بھلا رتبہ میرے سرکارؐ کا
ہو بیاں کیسے بھلا رتبہ میرے سرکارؐ کا
فرش سے ہے عرش تک چرچا میرے سرکارؐ کا
ہر کوئی کیوں نہ کہے میرا نبی میرا نبی
رب کعبہ خود ہے جب شیدا میرے سرکارؐ کا
سب نمازیں پڑھتے ہیں رخ کر کے کعبے کی طرف
کعبے کا کعبے ہے کیا چہرہ میرے سرکارؐ کا
گلشن طیبہ پہ واری ہیں ہزاروں جنتیں
خلد ہے دنیا میں ہی روضہ میرے سرکارؐ کا
کیوں نہ چوموں شوق سے آل نبی کے میں قدم
چوما ہے جبریل نے تلوا میرے سرکارؐ کا
جس کو چاہا آپ نے دنیا میں جنت بخش دی
دیکھ لو ہاں دیکھ لو شیوہ میرے سرکارؐ کا
ان کی آمد ہی کے صدقہ ہے بنی یہ کہکشاں
آفتاب ماہ پر قبضہ میرے سرکارؐ کا
کیا کہوں طہٰؔ میں ہے کیا کیا میرے سرکارؐ کا
ہیں حضور اللہ کے اللہ مرے سرکارؐ کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.