مچل جائے دل یا خدا کہتے کہتے
مچل جائے دل یا خدا کہتے کہتے
تڑپ جائے جان مصطفیٰ کہتے کہتے
بندھا ان کے رخ کا جو شب کو تصور
سحر ہو گئی والضحیٰ کہتے کہتے
جو اٹھوں تو کہتا اٹھوں یا محمد
جو بیٹھوں تو صل علیٰ کہتے کہتے
حلاوت سے لب چپکے جاتے ہیں میرے
تمہیں یا نبی مصطفیٰ کہتے کہتے
ابو جہل آخر کو دوزخ میں پہنچا
رسولِ خدا کو برا کہتے کہتے
الست کو کس طرح دل سے بھلا دیں
کہ آئے ہیں قالوا بلیٰ کہتے کہتے
درم نزع مشکل ہوئی میری آساں
کھینچی جان مشکل کشا کہتے کہتے
نہ پوری ہوئی میرے غم کی کہانی
یہی داستان سو گیا کہتے کہتے
لکھی نعت میں یہ غزل خوب طاؔہر
زباں تھک گئی مرحبا کہتے کہتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.