طفیلِ غوثِ اعظم یہ نوازش مصطفیٰ کی ہے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت سید محی الدین پاشا قادری (کرنول-آندھرا پردیش)
طفیلِ غوثِ اعظم یہ نوازش مصطفیٰ کی ہے
’’مزارِ پیر محی الدین پر رحمت خدا کی ہے‘‘
گزاری زندگی اپنی محی الدین نے ایسی
شریعت پر رہے قائم نبی کی اقتدا کی ہے
دعا بن کر کرامت سامنے آئی زمانے کے
محی الدین نے کوئی خدا سے جب دعا کی ہے
یہاں آ کر کوئی سائل کبھی خالی نہں لوٹا
خدا کا فضل ہے ان پر عطا غوث الوریٰ کی ہے
قدم اٹھتے تو ہیں آقا مگر بڑھتے نہیں آگے
ضرورت ہم غلاموں کو تمہارے نقش پا کی ہے
ہر اک بگڑے مقدر کو بنانا کام ہے ان کا
خدائے پاک نے قدرت انہیں ایسی عطا کی ہے
تمہارا ہو کہ بھی طاہرؔ تمہاری دید کو ترسے
یہی منشا تمہارا ہے کہ یہ مرضی خدا کی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.