Font by Mehr Nastaliq Web

بندگی رب کی کرو یہ بات آقا نے کہی

طاہر سلطانی

بندگی رب کی کرو یہ بات آقا نے کہی

طاہر سلطانی

MORE BYطاہر سلطانی

    بندگی رب کی کرو یہ بات آقا نے کہی

    آؤ لوگو! صدقِ دل سے کر لیں رب کی بندگی

    ہے تکبر اس کو زیبا خالق و مالک ہے وہ

    حکم چلتا ہے اسی کا اس کو حاصل برتری

    آب و گل شمس و قمر بادِ صبا اور آسماں

    عقل حیراں دیکھ کر ہے نعمتیں یہ قدرتی

    کس نے دیکھا ہے خدا کو کون سمجھا ہے اسے

    سیدِ عالم کے ذریعے سے ملی ہے آگہی

    فیصلہ اللہ نے یوں کردیا قرآن میں

    سرفرازی ہے اسی کو جو بڑا ہے متقّی

    حمد رب نعت رسول پاک عنواں جس کا ہو

    سب سے افضل سب سے بہتر ہے وہی تو شاعری

    رب عالم تیری طاعت اور ترے محبوب کی

    تیرے کہنے کے مطابق کر سکیں ہم پیروی

    ربِ عالم جب کسی سے راضی ہو جائے تو پھر

    اس کے گھر کا راستہ معلوم کرتی ہے خوشی

    موت کو بھی یاد رکھنا فکرِ محشر بھی رہے

    لمحہ لمحہ کہہ رہی ہے تجھ سے طاہرؔ زندگی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے