نہیں ہے اس کے سوا کوئی اے خدا خواہش
نہیں ہے اس کے سوا کوئی اے خدا خواہش
ترے رسول پہ کردوں ہر اک فدا خواہش
رہے ہمیشہ یہی قلب میں سدا خواہش
سجائوں حمد کی محفل یہ ہے دعا خواہش
خدا کی رحمتیں نازل اسی پہ ہوتی ہیں
خدا کی رکھتا ہے جو بندۂ خدا خواہش
میں دائیں ہاتھ کی صف میں کھڑا ہوں محشر میں
یہی ہے دل میں ہمہ وقت اے خدا خواہش
خدا کے بندوں کی خدمت شعار ہو جائے
ملے جہاں میں خدا کی ہمیں رضا خواہش
بروز حشر نگاہِ کرم وہ فرمائیں
شفاعتِ شہِ بطحیٰ ہو رہنما خواہش
بنے لحد مری مکے میں یا مدینے میں
رہی زبان پہ بن کر یہی دعا خواہش
مدام ارماں ہے طاہرؔ کا اک یہی دل میں
کہ حج کا فرض ادا ہو ہے اے خدا خواہش
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.