زمیں کی رفعتیں ٹھہرا ہے آ جانا محمد کا
زمیں کی رفعتیں ٹھہرا ہے آ جانا محمد کا
بنا دے اے خدا مجھ کو تو دیوانہ محمد کا
بشر کی عظمتوں کا راز ظاہر کر گیا سب پر
شبِ اسریٰ خدا کے روبرو جانا محمد کا
بھلا سکتی نہیں تاریخ یہ اعجاز ہے ان کا
قمر کو چیر کر انگلی سے دکھلانا محمد کا
رسول ہاشمی کی ذات میں گم ہو کے رہ جائے
بلال ایسا ہو اس دنیا میں پروانہ محمد کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.