سنتے ہی رب کی حمد زبانِ حضور سے
سنتے ہی رب کی حمد زبانِ حضور سے
جڑنے لگا ہے سلسلہ کیف و سرور سے
عجز و خلوص سے جو اطاعت خدا کی ہو
خاطر وہاں پہ ہوگی شرابِ طہور سے
غارِ حرا و طور یہ شمس و قمر نجوم
کرتے ہیں اِکتساب خدا ہی کے نور سے
وہ ربِ کائنات ہے حاجت روا بھی ہے
جو مانگنا ہے مانگ لو ربِ غفور سے
اک حمدِ پاک کہنے کو ربِ جلیل کی
کیف و سرور مانگ لو پیارے حضور سے
پروردگار تجھ سے تو واقف نہیں تھا میں
تیرا پتہ تو مجھ کو ملا ہے حضور سے
طاہرؔ شعورِ حمد یہ سچ ہے ہمیں ملا
قرآن سے مِلا ہے ملا ہے زبور سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.