Font by Mehr Nastaliq Web

رب کے کرم سے حمد کی محفل سجا سکے

طاہر سلطانی

رب کے کرم سے حمد کی محفل سجا سکے

طاہر سلطانی

MORE BYطاہر سلطانی

    رب کے کرم سے حمد کی محفل سجا سکے

    رب کی رضا نہ ہو تو یہاں کون آ سکے

    حکمِ خدا بغیر نہ آئے نہ جا سکے

    تنکا کبھی نہ مرضی سے اپنی اٹھا سکے

    در چھوڑ کر خدا کا نہ جائیں ادھر اُدھر

    اے کاش عقلِ انساں میں یہ بات آ سکے

    اللہ کے سوا بھی کوئی ہے تو پھر بتاؤ

    ویران دل میں میرے کوئی گل کھلا سکے

    راضی خدا کو کر لے کہ رب کی رضا بغیر

    ممکن کہاں کہ باغِ ارم میں تو جا سکے

    پہچان آدمی کو نہ اپنی ہو جب تلک

    ممکن نہیں خدا کی حقیقت کو پا سکے

    خوفِ خدا سے قلب ہے خالی اسی لیے

    حق بات کو زبان پر انساں نہ لا سکے

    دنیا میں غرق ہوگئے، سوچا نہ یہ کبھی

    اللہ سے جو وعدہ کیا تھا نبھا سکے

    خواہش ہے حج مرا مری عشرت کے ساتھ ہو

    یہ طاہرِؔ حزیں بھی ترے گھر میں آ سکے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے