Font by Mehr Nastaliq Web

جس نے رکھی ہے ہمیشہ مِرے گھر بار کی لاج

طاہر سلطانی

جس نے رکھی ہے ہمیشہ مِرے گھر بار کی لاج

طاہر سلطانی

MORE BYطاہر سلطانی

    جس نے رکھی ہے ہمیشہ مرے گھر بار کی لاج

    حشر میں بھی وہی رکھے گا گنہگار کی لاج

    غزوۂ بدر ہو یا غزوۂ خیبر لوگو

    رب نے ہر بار رکھی حیدری تلوار کی لاج

    ترے فرمان پہ لبیک کہا تھا میں نے

    کاش رہ جائے جہاں میں مرے اقرار کی لاج

    تنگ دستی یہاں اک جرم ہے اے ربِ کریم

    رکھنے والا ہے تو ہی مفلس و نادار کی لاج

    تیری توفیق سے جو کچھ بھی عبادت کی ہے

    رکھنا محشر میں الٰہی مِرے اذکار کی لاج

    حشر کے روز بھلا کون مجھے پوچھے گا

    ہے ترے ہاتھ قیامت میں گنہگار کی لاج

    ربِ عالم بھی ہے تو قادرِ مطلق بھی تو

    نزع کے وقت رہے طاہرِؔ بیمار کی لاج

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے