Font by Mehr Nastaliq Web

میرے بھی دل و جاں کو بنا ربِ زمن پھول

طاہر سلطانی

میرے بھی دل و جاں کو بنا ربِ زمن پھول

طاہر سلطانی

MORE BYطاہر سلطانی

    میرے بھی دل و جاں کو بنا ربِ زمن پھول

    یا رب تو بناتا ہے ہر اک کوہِ محن پھول

    اللہ کی قدرت کی کوئی حد ہی نہیں ہے

    وہ آگ کے دریا کو بناتا ہے چمن پھول

    سب تیری ہی قدرت کی ثنا کرتے ہیں ہر دم

    تیرے ہی کرم سے تو ہیں سب کوہ و دمن پھول

    خوشبوئیں اسی خالقِ عالم کی ہیں تخلیق

    نسرین و سمن لالہ و گل مشکِ ختن پھول

    جب مکے مدینے میں بلایا مرے رب نے

    محسوس ہوئی مکے مدینے کی لگن پھول

    اس محفلِ عالم میں ہو مہکار ثنا کی

    اے ربِ جہاں میرا ہو ایک ایک سخن پھول

    طیبہ کی فضاؤں میں ہے مہکار وہیں کی

    مکے ہی کی خوشبو ہے مدینے کا چمن پھول

    مانا کہ گنہگار خطا کار ہوں لیکن

    یارب ہو مرا قبر میں ہر موئے بدن پھول

    طاہرؔ کے تو دل کی فقط آواز یہی ہے

    ہے حمد سراپا تری اے ربِ زمن پھول

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے