Font by Mehr Nastaliq Web

اطاعت ربِ اعلا کی سعادت ہی سعادت ہے

طاہر سلطانی

اطاعت ربِ اعلا کی سعادت ہی سعادت ہے

طاہر سلطانی

MORE BYطاہر سلطانی

    اطاعت ربِ اعلا کی سعادت ہی سعادت ہے

    خدائے پاک سے دوری ندامت ہی ندامت ہے

    خدا بھی راضی ان بندوں سے ہوگا غور سے سن لو

    کہ جن کو سرورِکونین سے الفت ہے چاہت ہے

    یہ کلیاں پھول جگنو تتلیوں کا رقصِ دل داری

    حسیں شہکار ہیں ان میں خدا کی خاص ندرت ہے

    ہمیں قرآں بتاتا ہے سمجھتے کیوں نہیں لوگو

    خدا کی یاد سے غفلت قیامت ہے قیامت ہے

    لکھو حمدِ خدا اور حمد کی محفل میں آ جاؤ

    اسی میں کامیابی اور راحت ہے سکینت ہے

    زمین و آسماں صحرا سمندر جن و انساں بھی

    مرے مولیٰ ترے خلاق ہونے کی شہادت ہے

    کرو اس کی حفاظت بھی عطائے خاص ہے لوگو

    یہ جسم و روح بھی ربِ حقیقی کی امانت ہے

    یہ تحفہ خاص ہے رب کا مہینہ صوم کا واللہ

    خدا کی رحمتیں اس میں عنایت ہی عنایت ہے

    سفر جاری جہانِ حمد کا اٹھارہ برسوں سے

    جہانِ حمد کا پیغام طاہرؔ فتح و نصرت ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے