درِ مولیٰ ہی دیکھا اور نہ کوئی آستاں دیکھا
درِ مولیٰ ہی دیکھا اور نہ کوئی آستاں دیکھا
اجڑتا شرک کا ہر ایک ہم نے آشیاں دیکھا
جو نکلا پرچم حق ہاتھوں میں لے کر زمانے میں
اسی مردِ مجاہد کو ہمیشہ کامراں دیکھا
نظر آتا نہیں وہ قلب کے نزدیک رہتا ہے
ہیں جلوے چار سو اس کے محبت سے جہاں دیکھا
خدا نے رحمتِ عالم بناکر ان کو بھیجا ہے
حضورِ پاک سا رہبر نہ ہم نے مہرباں دیکھا
جو دینِ حق کی خاطر گردنیں اپنی کٹاتے ہیں
انہی کو سرخ دیکھا انہیں کو جاوداں دیکھا
غموں کی دھوپ میں قرآں پڑھا جب بھی کبھی میں نے
خدا کے فضل کا طاہرؔ نے سر پر سائباں دیکھا
خدائے پاک کی صناعی کا طاہرؔ بیاں کیا ہو
ستوں جس کا نہیں ہم نے وہ نیلا آسماں دیکھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.