اٹھا ہے بارگاہِ حق میں یہ دستِ دعا میرا
اٹھا ہے بارگاہِ حق میں یہ دستِ دعا میرا
خدا کے ذکر سے روشن رہے دل کا دیا میرا
جو فرمانِ خدا ہے بس وہی ہے مدعا میرا
رسولِ پاک کا اسوہ ہے ہر دم رہنما میرا
میرے بگڑے ہوئے سب کام سیدھے ہوتے جاتے ہیں
ہر اک مشکل میں ربِ دوجہاں ہے آسرا میرا
ہیں سورج چاند بھی تابع نکالے رات سے دن کو
بنایا چھے دنوں میں جس نے عالم وہ خدا میرا
جہاں حمد و ثنا کے پھول کھلتے ہیں وہ منزل ہے
دمِ آخر خدایا ہو یہی اک راستہ میرا
خدا نے آپ کی امت میں شامل کر لیا مجھ کو
رسولِ پاک کی نسبت سے روشن گھر ہوا میرا
جہاں حمد و ثنا کے گونجتے ہیں زمزمے طاہرؔ
خدا کا شکر قائم ہے وہاں سے رابطہ میرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.