Font by Mehr Nastaliq Web

سرِ دنیا رہے گا تو سدا کیا

طاہر سلطانی

سرِ دنیا رہے گا تو سدا کیا

طاہر سلطانی

MORE BYطاہر سلطانی

    سرِ دنیا رہے گا تو سدا کیا

    نہیں سنتا ہے تو دل کی صدا کیا

    فقیرِ شہر کی یہ ہے صدا کیا

    خدا کا گھر بھی ہوتا ہے بھلا کیا

    یہ کہہ کر مطمئن کوئی ہوا کیا

    ہم اس کے ہیں ہمارا پوچھنا کیا

    مرے رب کا یہ فرمانِ مبیں ہے

    ارے مشرک کا دیں سے واسطہ کیا

    کوئی دیوانہ سب سے پوچھتا ہے

    تجھے ہے شہرِ مکہ کا پتا کیا

    گویّا کوئی حمد و نعت کا تو

    ہمارے کانوں میں رس گھولتا کیا

    جو کہتا ہے یہاں ہم کو ملا کیا

    وہ ناشکرا ہے اس کا بولنا کیا

    فقط یہ اہلِ دل ہی جانتے ہیں

    اے طاہرؔ حمد کا ہے سلسلہ کیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے