عطا کر دے مجھے مولیٰ کمالِ جذبۂ ایماں
عطا کر دے مجھے مولیٰ کمالِ جذبۂ ایماں
عطا سے تیری ہے ملتا کمالِ جذبۂ ایماں
خدا کا ذکر ہے افضل مرے آقا نے فرمایا
خدا کی حمد ہے لکھنا کمالِ جذبۂ ایماں
جو ذکرِ مولیٰ سے غافل نہیں ہوتے فقط ان کے
دلوں میں جاگزیں ہوگا کمالِ جذبۂ ایماں
عمل پیرا رہا جو بھی ہمیشہ دینِ حنفی پر
ہو اس کے دل میں بھی پیدا کمالِ جذبۂ ایماں
کتابِ حق میں یہ طاہرؔ پڑھا ہے بارہا ہم نے
اطاعت رب ہی کی کرنا کمالِ جذبۂ ایماں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.