Font by Mehr Nastaliq Web

رب سب کا جو ہے سچا وہ بالا ہے دوستو

طاہر سلطانی

رب سب کا جو ہے سچا وہ بالا ہے دوستو

طاہر سلطانی

MORE BYطاہر سلطانی

    رب سب کا جو ہے سچا وہ بالا ہے دوستو

    سب سے بڑا ہے سب سے وہ اعلیٰ ہے دوستو

    حمد و ثنا ادب کا ہمالا ہے دوستو

    حمدِ خدا سے دل میں اجالا ہے دوستو

    دونوں جہاں کا رازق و مالک وہی تو ہے

    پتھر میں جس نے کیڑے کو پالا ہے دوستو

    ریسرچ حمد و نعت پہ کرتا ہوں رات دن

    کتنا عظیم میرا مقالہ ہے دوستو

    کتنا حسین خانۂ کعبہ کا ہے غلاف

    ظاہر میں رنگ دیکھیے کالا ہے دوستو

    ستّر صحابہ دودھ پئیں ہے کمال یہ

    کتنا حسین آپ کا پیالہ ہے دوستو

    رب کا ہے نامِ پاک لکھا جس میں اے خوشا

    میرے گلے میں بھی وہی مالا ہے دوستو

    لے جائے گا خدا کے قریں بے گمان وہ

    رزقِ حلال کا جو نوالہ ہے دوستو

    طاہرؔ غمِ زمانہ سے جب بھی ہوا نڈھال

    ربِ جہاں نے اس کو سنبھالا ہے دوستو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے