رب کا یہ سب ہے کرم دل کی فضا کیف میں ہے
رب کا یہ سب ہے کرم دل کی فضا کیف میں ہے
پھول جو دل کے گلستاں میں کھلا کیف میں ہے
فضلِ رب ہوگیا آقا کی دعاؤں کے سبب
غزوۂ بدر میں رحمت کی گھٹا کیف میں ہے
حق کا محور ہے صداقت کا امیں ہے قرآں
آج ہر سمت ہی مولیٰ کی صدا کیف میں ہے
ایڑیاں رگڑی تھیں جس بچے نے اس کے قرباں
غور سے دیکھو ذرا آبِ شفا کیف میں ہے
رحمتِ رب سے نہ مایوس ہو اے بندۂ رب
سُن کے پیغامِ خدا آج خطا کیف میں ہے
جس کو اعزاز ملا ہے وہ لباسِ کعبہ
غور سے دیکھو اے طاہرؔ وہ رِدا کیف میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.