یہ جہاں ہے مبرا کہاں حمد سے
یہ جہاں ہے مبرا کہاں حمد سے
ذرہ ذرہ ہوا ضوفشاں حمد سے
دشت و دریا یہ کوہ و دمن رنگ و بو
حمد سے یہ زمیں آسماں حمد سے
بند کوزے میں دریا کروں کس طرح
سارے عالم کی ہے داستاں حمد سے
سب کا حامی و ناصر ہے ربِ جہاں
ہر بشر کو ملی ہے اماں حمد سے
خوب یہ سلسلہ جاری ہے آج تک
امن کا ہے رواں کارواں حمد سے
منزلِ حق سے کرتی ہے یہ آشنا
خوب ہوتا ہے حق بھی عیاں حمد سے
تاجِ عظمت ملے عزت و مرتبہ
کچھ یہاں حمد سے کچھ وہاں حمد سے
رب کی تعریف سب سے بڑا ہے عمل
ہر عمل ہی ہوا کامراں حمد سے
نا امیدی کو دل میں نہ آنے دیا
عزم ہیں میرے طاہرؔ جواں حمد سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.