Font by Mehr Nastaliq Web

اللہ کا طاہر پہ کرم خوب ہوا ہے

طاہر سلطانی

اللہ کا طاہر پہ کرم خوب ہوا ہے

طاہر سلطانی

MORE BYطاہر سلطانی

    اللہ کا طاہر پہ کرم خوب ہوا ہے

    ہونٹوں پہ سدا حمدِ خدا حمدِ خدا ہے

    رب سب سے بڑا سب سے بڑا سب سے بڑا ہے

    ہم کو یہ سبق سیدِ عالم نے دیا ہے

    قادر ہے ہر اک شئے پہ وہی مالک و مولیٰ

    اس کے ہی تصرف میں فنا اور بقا ہے

    یہ شمس و قمر نور جو دیتے ہیں جہاں کو

    ان کی دمک سب ان کی چمک رب کی عطا ہے

    یہ بات بھی قرآن سے ثابت ہے بلا شک

    شہ رگ سے جو نزدیک ہے وہ سچا خدا ہے

    مالک وہی اپنا جو ہے رازق و خالق

    جو کچھ بھی ملا ہم کو فقط رب سے ملا ہے

    دل سے جو کبھی ذکرِ خدا میں نے کیا ہے

    اک نور سا آنگن میں مرے پھیل گیا ہے

    ممکن ہی نہیں شانِ خداوند بیاں ہو

    طاہرؔ یہی قرآنِ مبیں بول رہا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے