وہی خالق وہی داتا بہر صورت بہر عنواں
وہی خالق وہی داتا بہر صورت بہر عنواں
وہی قادر وہی مولیٰ بہر صورت بہر عنواں
خدا کے حکم پر جو بھی چلا، قرآن و سنت پر
مقدّر اس کا بھی چمکا بہر صورت بہر عنواں
یہ سانسیں بھی عطا اس کی اسی کے بندے ہم سارے
خدا کا سب پہ ہے سایا بہر صورت بہر عنواں
سبھی پر ہے کرم اس کا وہی ہے قادرِ مطلق
کوئی گورا ہو یا کالا بہر صورت بہر عنواں
وہی رزاقِ عالم ہے وہی ہر اِک کا داتا ہے
وہی ہے پالنے والا بہر صورت بَہر عنواں
میرے دامن میں جو کچھ ہے بفیضِ سرورِ دیں ہے
یہ سب کچھ ہے میرے رب کا بہر صورت بہر عنواں
رسولِ پاک کا ہوں امتی یہ ہے شرف مجھ کو
زباں پر شکر ہے رب کا بہر صورت بہر عنواں
دعا کر رب سے اے طاہرؔ زبانِ دل سے یہ کہہ دے
کرم مولیٰ کرم داتا بہر صورت بہر عنواں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.